(یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سمپورہ علاقہ میں واقع انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (ای ڈی آئی) کی کثیر منزلہ اقامتی عمارت میں اتوار کی صبح سے محصور 2 جنگجوؤں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ’ای ڈی آئی کی
اقامتی عمارت میں 10 اکتوبر کی صبح سے محصور جنگجوؤں کے خلاف بدھ کی علی الصبح سورج کی پہلی کرن کے ساتھ آپریشن بحال کیا گیا‘۔
وادی کو زمینی راستوں سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری جموں قوامی شاہراہ پر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پانتھہ چوک سے پانپور تک گاڑیوں کی آمدورفت بدستور معطل رکھی گئی ہے۔